جی ایس پی پلس سے استفادہ کیلئے پاکستان کو توانائی بحران ختم کرنا ہوگا
جی ایس پی پلس کیلئے ووٹنگ9سے 12دسمبر کے درمیان ہوگی،پیری میودون پاکستانی مصنوعات ڈیوٹی وکوٹہ فری اور کرائے سے مستثنیٰ ہو ں گی ،ڈپٹی سفیر یو رپی یونین یورپی یونین کے ڈپٹی سفیر پیری میودون نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی (جنرلائزسیلز پریفرنس)پلس کادرجہ ملنے سے متعلق یورپی پارلیمان میں ووٹنگ9سے 12دسمبر کے درمیان ہوگی
کراچی (آن لائن) تاہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھانے کیلئے توانائی بحران پر قابو پانا ہوگا،جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے پاکستان کی تمام مصنوعات ڈیوٹی فری ،کوٹہ فری اور کرائے سے مستثنیٰ ہو کر یورپی مارکیٹوں تک پہنچیں گی اور تجارتی حجم فوراً 10ارب یورو کی حدعبور کرجائےگا۔اتوارکو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں آئندہ چند دنوں میں پاکستان سمیت دیگر 9ممالک کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کیلئے ووٹنگ کا رجحان مثبت ہے ،اگر پاکستان کو یہ اسٹیٹس مل گیا تو یہ اس کے لیےمثبت گیم چینجر ثابت ہوگا، اس وقت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 8.5 ارب یورو ہے ، یورپی یونین کے ڈپٹی سفیر کا کہنا تھا کہ یورپ کے کچھ حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ،یہاں کے ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کی منظوری کے بعد مقامی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت کو نقصان پہنچے گا۔