ڈاؤلینس نے آٹومیٹک واشنگ مشین کی رینج متعارف کرادی
ڈاؤلینس نے ’’LVS Plus‘‘ اور’’Energy Saver‘‘ واشنگ مشین کی سیریز متعارف کرادی ہے جس کا مقصد بجلی کے استعمال پر ہونے والے اخراجات میں کمی کرنا ہے
کراچی(پ ر) ڈاؤلینس نے ’’LVS Plus‘‘ اور’’Energy Saver‘‘ واشنگ مشین کی سیریز متعارف کرادی ہے جس کا مقصد بجلی کے استعمال پر ہونے والے اخراجات میں کمی کرنا ہے ،جدید ڈیزائن کی حامل آٹومیٹک واشنگ مشینو ں میں سے ہرسیریز کے 3 ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں، LVS Plus واشنگ کے تمام ماڈل 150وولٹ جتنے کم وولٹیج پر کام کر سکتے ہیں اور بجلی کے استعمال میں 38فیصد تک بچت کرتے ہیں جبکہ ان کی زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کی ڈرائر ٹیکنیک کارکردگی میں تقریباً 17 فیصد اضافہ کرتی ہے ، Energy Saver سیریز کی آٹومیٹک واشنگ مشینیں بھی زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کی ڈرائرٹیکنیک کارکردگی میں تقریباً17فیصد اضافہ کرتی ہے ۔