برآمد پر مال برداری اخراجات میں 11.16 فیصد اضافہ
گزشتہ مالی سال حجم 212.41 ملین ڈالررہا،جولائی میں 11.78 ملین ڈالر تھا
اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ مالی سال برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں11.16 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔ا سٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2019-20 میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 212.41 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ،2018-19 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ جولائی میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 11.78 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 19.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔