تیل و پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 1405 فیصد اضافہ

 تیل و پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 1405 فیصد اضافہ

تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں فروری 2021 کے دوران 1405 فیصد اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد(اے پی پی) ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 15 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔جبکہ فروری 2020 کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات سے ایک ملین ڈالرز ر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلے میں فروری 2021 کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 14 ملین ڈالر یعنی 1405 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں