وزیراعظم کا دورہ پاک سعودی تعلقات مزید بڑھائیگا،یوبی جی

 وزیراعظم کا دورہ پاک سعودی تعلقات مزید بڑھائیگا،یوبی جی

معاشی تعاون اور تجارت میں اضافے میں مددملے گی ،افتخار ملک ،ایس ایم منیر

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے کامیاب دورے سے معاشی رشتے مزید مضبوط ہوں گے جب کہ کامیاب دورہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانی تربیت یافتہ ورکرزکیلئے مضبوطی کا سبب بنے گا۔گزشتہ روز اپنے بیان میں ایس ایم منیر نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے 70 سال پر محیط تعلقات انتہائی اہم ہیں اوروزیراعظم عمران خان کے اس دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددملے گی،وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی،دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے ،سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں ،یہ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورپاکستان میں ترسیلات بھیجنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں