ایف بی آر ڈیوائسز کی تنصیب سے پہلے اعتماد میں لے ،یاسر الیاس

ایف بی آر ڈیوائسز کی تنصیب سے پہلے اعتماد میں لے ،یاسر الیاس

اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ایف بی آر کاروباری اداروں اور دکانوں میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس)ڈیوائسز کی تنصیب سے پہلے تاجروں اور تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو پوری طرح اعتماد میں لے

اسلام آباد (نمائند ہ دنیا) تاکہ مشترکہ کوششوں سے ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دی جائے اور ملک کے ٹیکس ریونیو کو مزید بہتر کیا جائے ،حکومت پی او ایس سسٹم کی بجائے سیلف اسیسمنٹ اسکیم پر زیادہ توجہ دے جس سے تاجروں میں نیا اعتماد پیدا ہو گا اور وہ سیلف اسیسمنٹ اسکیم کے تحت ٹیکس دینے میں زیادہ ترغیب محسوس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیلف اسیسمنٹ اسکیم ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے میں زیادہ کامیاب ثابت ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں