اسٹاک ایکسچینج:مسلسل دوسرے ہفتے مندی ،173ارب ڈوب گئے

اسٹاک ایکسچینج:مسلسل دوسرے ہفتے مندی ،173ارب ڈوب گئے

881پوائنٹس گھٹ کرانڈیکس 43232پربند،55فیصد حصص کی قیمتیں کم رہیں

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کا شکار رہی ، 100 انڈیکس800 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 173ارب کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب سے کم ہو کر74کھرب رہ گیا جبکہ 53.31 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات، مہنگائی اور تجارتی خسارہ بڑھنے کے خوف پر حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تین دن مندی رہی اور اس دوران انڈیکس 2393 پوائنٹس لوز کر گیا تاہم دو روزہ تیزی میں 1512 پوائنٹس ریکور ہو ئے ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 881 پوائنٹس کی کمی سے 43232.83 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 318 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16718.24پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 30302 پوائنٹس سے گھٹ کر 29611 پوائنٹس پر بند ہوا ،سرمایہ کم ہو کر74کھرب 14ارب روپے رہ گیا۔مجموعی طور پر 1735کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 728کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،925میں کمی اور82 میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں