دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل میں معاہدہ

دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل میں معاہدہ

کراچی (کامرس ڈیسک)دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل نے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

جس کے تحت کسٹمر ز کو منفرد بینکا تکافل پلانز کی پیشکش کی جائے گی جنہیں بینک کے ڈسٹری بیوشن چینلز اور کسٹمر ٹچ پوائنٹس جیسے برانچز، کال سینٹر اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائیگا۔ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے دبئی اسلامک بینک کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔معاہدے پر دبئی اسلامک بینک کے سی ای او جنید احمد اور ٹی پی ایل کے سی ای او علی جمیل نے دستخط کیے ۔

جنید احمد نے کہا کہ ٹی پی ایل لائف تکافل ہمارے موجودہ پراڈکٹ سوٹ میں ایک اہم اضافہ ہے جس سے کسٹمرز کو شرعی اصولوں پر مبنی لائف تکافل پراڈکٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔علی جمیل نے کہا کہ ہم اس نئی شراکت داری معاہدے کے ذریعے دبئی اسلامک بینک کے ساتھ اپنے 15 سال پر محیط طویل کاروباری تعلق کو وسعت دینے پر انتہائی خوش ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں