ٹیکسز،لیویز پر ڈرا بیک پالیسی غیرواضح،نکاٹی کوتشویش

ٹیکسز،لیویز پر ڈرا بیک پالیسی غیرواضح،نکاٹی کوتشویش

کراچی(بزنس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے لوکل ٹیکسز اور لیویز پر ڈرا بیک کے حوالے سے پالیسی واضح نہ ہونے اور ڈرابیک کیلئے دیے جانیوالے ریفنڈ کو یکم جولائی 2022 سے بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جسکے تحت تمام بینک یکم جولائی 2022 کے بعد کوئی دستاویزات نہیں لیں گے ۔ڈی ایل ٹی ایل پالیسی کو کسی وجہ سے واپس لیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں کاروبار خاص طور پر برآمدات تباہ ہو جائیں گی اور برآمد کنندگان مالی بحران کا شکار ہوجائینگے ۔

صدر نکاٹی  نے مشیر تجارت کو ارسال کیے گئے ایک خط میں اپیل کی کہ برآمدات اور کاروبار کوتباہی سے بچانے کیلئے ڈی ایل ٹی ایل پالیسی کو جاری رکھا جائے ، بصورت دیگر  برآمدکنندگان کے سودے متاثر ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں