فرنیچر کے مزید تین شوروم سیل ،تاجروں کا احتجاجی دھرنا

فرنیچر کے مزید تین شوروم سیل ،تاجروں کا احتجاجی دھرنا

کراچی(آئی این پی)ایف بی آرکی جانب سے سیلز ٹیکس کے حوالے سے جاری مہم کے دوران فرنیچر کے مزید3 شوروم کو سیل کردیا گیا ہے ۔

جس پر محمدی فرنیچر مارکیٹ منظور کالونی کے دکانداروں نے احتجاج کیا اور مارکیٹ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا اور ایکسپریس وے پر احتجاجی کیمپ قائم کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان گجر،آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا وحید ،محمدی فرنیچر مارکیٹ کے چیئرمین ملک اکرم،نائب صدر حاجی عبدالستار،وائس چیئرمین رانا اشرف،جنرل سیکریٹری ملک راشد ،فنانس سیکریٹری اقبال،ڈپٹی سیکریٹری نذر حسین،رابطہ سیکریٹری حامد حفیظ اور دیگر موجود تھے ۔

ذیشان گجر اور رانا وحید نے میڈیا کو بتایا کہ فرنیچر کے شورومز کو سیلز ٹیکس میں صرف رقبہ کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے جو زیادتی ہے ، بڑی دکانیں ہماری کاروباری مجبوری ہے جبکہ ہم کاروباری ٹرن اوور کے تناسب سے سیل ٹیکس میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر حکام فرنیچر کے شعبے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں