یواے ای میں پاکستانی تازہ گوشت کی درآمد پر پابندی
کراچی (خبرایجنسیاں)متحدہ عرب امارات (یواے ای)نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے درآمدبند کر دی۔یواے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی۔
اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے مرغی کے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا۔یو اے ای حکام کا اس حوالے سے جاری حکم نامے میں کہنا کہ امپورٹ پر پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے ، پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔ ایکسپورٹرز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی ۔ جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے ، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔ایکسپورٹرز نے اپیل کی کہ پاکستانی حکومت یواے ای سے یہ معاملہ اٹھائے ۔