قازقستان کیساتھ براہ راست پرواز،بینکنگ چینل کا آغاز

قازقستان کیساتھ براہ راست پرواز،بینکنگ چینل کا آغاز

کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبر کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کی ہائی پروفائل پاک ،قازقستان بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے ایف پی سی سی آئی کی مسلسل کوششیں مختلف حوصلہ افزاء نتائج دینے میں کامیاب رہی ہیں۔

 گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو چکی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کمرشل بینکنگ چینل قائم ہو چکا ہے ،امید ہے کہ یہ تجارت، سرمایہ کاری، بی ٹو بی سرگرمیوں اور اقتصادی تعلقات کے لحاظ سے بڑے فوائد حاصل ہوں گے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت جلد ہی 400 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں