عالمی تجارت میں ٹرانسپیرنسی، مانیٹرنگ میکنزم کا قیام ناگزیر
کراچی (بزنس رپورٹر )وفاقی چیمبر کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں ٹرانسپیرنسی، سیکیورٹی اور مانیٹرنگ میکنزم کا قیام بہت ضروری ہے کیونکہ یہ تجارتی پارٹنرزکے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرتا ہے اور نتیجتاً دوطرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی تجارت کو بڑھاتا ہے ۔
وہ انٹرنیشنل سینٹر فار ٹریڈ ٹرانسپیرنسی اینڈ مانیٹرنگ کے ہائی پروفائل سیشن سے بطور کلیدی ا سپیکر خطاب کر رہے تھے ۔عرفان اقبال شیخ نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس اینڈ ماڈلنگ فار فارن ٹریڈ ڈیٹا کو اپنانے کی ضرورت ہے جو کہ ICTTM کا ایک اہم اقدام ہے ،خاص طور پر اس میں ہسٹاریکل اور رئیل ٹائم دونوں انداز کے ٹریڈ ڈیٹا کے تجزیے کے طریقہ کار میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ADAMftd پلیٹ فارم بین الاقوامی تجارتی سر گرمیوں میں شفافیت، سیکورٹی اور کارکردگی کو یقینی بنائے گا۔