انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا، سونا 800 روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا، سونا 800 روپے مہنگا

کراچی(دنیا نیوز،بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قد رمیں کمی کارجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ،ادھر ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے کمی سے 285.52 روپے پر آگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر287روپے پر مستحکم رہا۔رپورٹ کے مطابق یورو 1.20روپے کے اضافے سے 315.20روپے اور برطانوی پاؤنڈ1.20روپے کے اضافے سے 363.20روپے پر جاپہنچا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے اور 10 گرام 686 روپے اضافے سے 1لاکھ 87 ہزار 243 روپے کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں