مالی کے وفد کا دورہ ٹڈاپ،سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال
کراچی(بزنس ڈیسک)جمہوریہ مالی کے 6 رکنی وفد نے ٹڈاپ کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ زبیر موتی والا سے ملاقات کی۔
وفد نے مالی کی وزارت صنعت و تجارت، وزارت زراعت اور پودوں کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور مالی میں فائٹو سینیٹری کنٹرولز کی نمائندگی کی۔ وفد نے پاکستان میں مالی روئی کی درآمد پر جاری پابندی اور پابندی ہٹانے کیلئے ضروریات کو پورا کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مندوبین نے سی ای ٹڈاپ اور ڈی جی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کو اس مسئلے سے متعلق پاکستان میں مختلف آرگنائزیشن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ سی ای ٹڈاپ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کو تجویز دی گئی کہ پابندی ہٹانے کے بعد جمہوریہ مالی پاکستان سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے جن میں مالی کی پاکستان میں درآمد کی جانے والی کپاس کا استعمال ہوتا ہے۔