نجی کمپنی کا الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک e Benly متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان کمپنی نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس منعقد ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا۔
کمپنی کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ادارے کی الیکٹرک موٹرسائیکل ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ کمپنی کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ ادارہ پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے ادارے کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اہم مارکیٹ ہے اور کمپنی پاکستانی صارفین کیلئے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔