رکنیت کی تجدید کیلئے کراچی چیمبراتوار کوکھلا رہے گا

 رکنیت کی تجدید کیلئے کراچی چیمبراتوار کوکھلا رہے گا

کراچی (آن لائن)کراچی چیمبرکے قائم مقام صدر الطاف اے غفار نے اعلان کیا ہے کہ ممبرشپ کی تجدید کیلئے کراچی چیمبر آئندہ ہفتہ (30 مارچ)اور اتوار (31 مارچ) کو صبح 9:30 بجے سے شام6بجے تک کھلا رہے گا۔۔۔

جبکہ 29 مارچ 2024 بروز جمعہ صبح9:30 بجے سے دوپہر3 بجے تک دفتری اوقات میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ممبرشپ کی تجدید کے عمل کو آسان بنایا جا سکے ۔ واضح رہے کہ اس سال رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ اتوار کے روز پڑ رہی ہے ۔انہوں نے تمام اراکین سے کہا کہ وہ جلد از جلد کے سی سی آئی کی رکنیت کی تجدید کرا لیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں