پٹرولیم قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،خالدتواب

پٹرولیم قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،خالدتواب

کراچی (این این آئی)ریجنل چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)خالد تواب نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ۔۔

کہ یہ اقدام بلاشبہ کاروبار اور صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرے گا،پٹرول کی قیمت میں کمی معاشی چیلنجز کے درمیان تازہ ہوا کے جھونکے کے طور پر سامنے آئی ہے ، جو بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات سے دوچار مختلف شعبوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فیصلہ معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ،کاروباری اداروں پر مالی دباؤ کو کم کرکے یہ اقدام پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مسابقت میں اضافہ اور صارفین کی قوت خرید میں بہتری کی راہ ہموار کرتا ہے ۔خالدتواب نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اثر مختلف صنعتوں پر پڑے گا، جس سے نقل و حمل کے اخراجات، مینوفیکچرنگ اخراجات، اور مجموعی آپریشنل اوور ہیڈز پر مثبت اثر پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں