لکی کور انڈسٹریز اور فائزر کے درمیان معاہدہ

لکی کور انڈسٹریز اور  فائزر کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (ایک سی آئی )نے فائزر پاکستان لمیٹڈ اور معروف عالمی فارماسیوٹیکل گروپ فائزر انکارپوریشن کے ساتھ بعض اثاثہ جات کے حصول کے لیے اثاثوں کی خریداری کے معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اس ٹرانزیکشن کے ذریعے ‘‘ایل سی آئی’’کے حاصل کردہ اثاثوں میں کراچی میں واقع فائزر پاکستان لمیٹڈ کی زیرملکیت ایک مینوفیکچرنگ فیسیلٹی کے ساتھ‘‘اینسیڈ، پونسٹان، پونسٹان فورٹ، بیسوکوئین، ڈیلٹا کورٹرل، لائیسووٹ، کوریکس ڈی اور مائسٹراسین ’’جیسے معروف فارماسیوٹیکل برانڈزکے پورٹ فولیو کے علاوہ مذکورہ فارماسیوٹیکل مصنوعات سے وابستہ ٹریڈ مارکس ( ٹریڈ مارکس کی مکمل تفویض یا متعلقہ ٹریڈ مارک استعمال کرنے کے دائمی لائسنس کے ذریعے ) شامل ہیں۔ یہ معروف برانڈز درد، جلد کے انفیکشن اور وٹامن کی کمی سمیت علاج معالجے کے شعبے میں بنیادی نگہداشت کی مصنوعات ہیں اور مارکیٹ میں ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایل سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آصف جمعہ نے کہا کہ یہ حصول ہمارے فارماسیوٹیکل کاروبار کی ترقی کو تیزتر کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان مسلّمہ برانڈز کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کرکے ہم اپنی مینوفیکچرنگ بیس کو وسعت دیتے ہوئے ، اپنی مصنوعات کو متنوع بناتے ہوئے اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو رو بہ عمل لاتے ہوئے ، اپنے ارد گرد کے لوگوں کی زندگیوں کو مزید بیش قدربنائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں