ہفتہ رفتہ :اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 76 ہزار کی بلند سطح چھو کر واپس

ہفتہ رفتہ :اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 76 ہزار کی بلند سطح چھو کر واپس

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے بلند ترین سطح کا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور۔

 انڈیکس 76ہزار پوائٹس سے صرف چند پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں114ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور44.43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 20مئی تا24مئی کے دوران 3دن تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 1149.13پوائنٹس بڑ ھ گیا جبکہ 2دن کی مندی میں انڈیکس 508.44پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 640.69 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 75342.35پوائنٹس سے بڑھ کر 75983.04 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح 320.52 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 24214.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 24444.81 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48769.46 پوائنٹس سے بڑھ کر 49204.60 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 14 ارب 57 کروڑ 32 لاکھ 32 ہزار 974 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 101 کھرب 33 ارب 63 کروڑ 17 لاکھ 18 ہزار 214 روپے سے بڑ ھ کر 102 کھرب 48 ارب 20 کروڑ 49 لاکھ51ہزار188روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میں کاروباری تیزی سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 75618.49 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ، تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 74726.07 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیاد ہ سے زیادہ 23ارب روپے مالیت کے 60کروڑ98لاکھ 48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 15ارب روپے مالیت کے 46کر وڑ23لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 1913 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 850کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،944میں کمی اور 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں