بزنس فورم کا بجٹ تجاویز میں سپر ٹیکس پر نظر ثانی کا مطالبہ

بزنس فورم کا بجٹ تجاویز میں سپر ٹیکس پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بزنس فورم کے مرکزی صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس فورم نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز میں پرائیویٹ سیکٹر کی قیادت میں ترقی کی سفارش کردی ہے ۔

پی بی ایف نے ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے ، زرعی شعبے کو بڑھانے اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ پی بی ایف نے تجارتی درآمد کنندگان کی جانب سے بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کے مسئلے کو حل کرنے اور سپر ٹیکس نظام کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے اقدامات تجویز کیے ہیں۔پاکستان بزنس فورم نے پیداواری صلاحیت اور کارکردگی بڑھانے کیلئے میکانائزیشن اور ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس کی حوصلہ افزائی کیلئے وفاقی بجٹ میں ٹھوس مراعات شامل کی جائیں ۔صنعت کاری کو فروغ دینے کیلئے تمام لمیٹڈ کمپنیوں کے لیے کم از کم ٹیکس ختم کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ کمپنیاں سخت ضابطوں اور آڈٹ کے تابع ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں