زراعت منافع کا نہیں خسارے کا کام بن چکا،خالد کھوکھر

زراعت منافع کا نہیں خسارے کا کام بن چکا،خالد کھوکھر

اسلام آباد (این این آئی)صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت اب منافع کا نہیں خسارے کا کام بن چکا ہے ۔

ایک انٹرویومیں خالد کھوکھر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگا تو پھر پاکستان کی زراعت پر فاتحہ پڑھ لینی چاہئے ، گندم کی مثال سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ہونا چاہیے ، زراعت کا شعبہ وینٹی لیٹر پر ہے ، یہ اس طرح نہیں چل سکتی، جیسے ہم چلا رہے ہیں، زراعت اب منافع کا نہیں خسارے کا کام بن گیا ہے ۔صدر کسان اتحاد نے کہا کہ ملکی ترجیحات میں زراعت کہی بھی نہیں ہے ، پاکستان کے کسانوں کو ہر سال کپاس کا عالمی مارکیٹ سے کم نرخ ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کسان کو خطے کے کسانوں کے مطابق منافع نہیں ملتا، ہم سے 2200 روپے من گندم خرید کر شہریوں کو 6000 روپے من بیچی گئی۔خالد کھوکھر نے کہا کہ زرعی شعبہ منافع بخش نہیں رہا، ہماری پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں