درآمدات پر مال برداری،انشورنس اخراجات میں اضافہ

درآمدات پر مال برداری،انشورنس اخراجات میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اپریل 2024 تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 2.059 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو 5.49فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 1.952 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ اپریل 2024 میں درآمدات پر مال برداری و انشورنس کے اخراجات کاحجم 177.78 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 181.12 ملین ڈالر ہو گیا اور گزشتہ سا ل اپریل میں 176.17 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ مالی سال 2023 میں ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کی مد میں 2.293 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں