بجٹ کا برآمدات پر منفی اثر پڑے گا،رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن

بجٹ کا برآمدات پر منفی اثر پڑے گا،رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن

کراچی(آن لائن)رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اور دیگر ایکسپورٹ ایسوسی ایشنزنے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا برآمدات پر منفی اثر پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام کیولانی،سابق چیئرمین ریپ عبدالرحیم جانو نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیلا رام کیولانی نے برآمدی تجارت کو فائنل ٹیکس رجیم سے نیشنل ٹیکس رجیم میں تبدیل کرنے کے بارے میں قومی بجٹ میں حالیہ اعلان کی سختی سے مخالفت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں