برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 24 فیصد کمی

 برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 24 فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال ملکی برآمدات پر مال برداری اخراجات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 11 ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مجموعی لاگت کا حجم 567.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.41 فیصد کم ہے۔ مئی 2024 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 59.57 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو اپریل میں بھی 59.57 ملین ڈالر اورمئی 2023 میں 41.82 ملین ڈالر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں