اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس252پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس252پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (این این آئی)اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 252 پوائنٹس کے اضافے سے 78528 پوائنٹس پر بندہوا۔

، اس دوران سرمایہ کاروں کو 36ارب روپے کا منافع ہوا تاہم کاروباری حجم39.64فیصد کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں ٹیلی کام، پاور، آئل او رگیس،بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب انڈیکس 78978 پوائنٹس تک پہنچا تاہم کمیونی کیشن،آٹو اوردیگر سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے تیزی کی شدت میں کمی آئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس51.42پوائنٹس کے اضافے سے 25432.78 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 173.01 پوائنٹس سے بڑھ کر 49487.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ 36 ارب 32 کروڑ 12 لاکھ 63 ہزار 515 روپے بڑھ کر 103 کھرب 33 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 975 روپے ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں