مرکنٹائل ایکسچینج میں26ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں26ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 26ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 17712 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 11.816 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت6.006ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.602ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.492ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.487ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.269 ارب روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت164.337 ملین روپے، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی154.444 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 121.016ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 80.312 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی 80.139 ملین روپے اور پلیڈیم کے سودوں کی مالیت51.940 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں