اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،48پوائنٹس کمی

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،48پوائنٹس کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیس48پوائنٹس کی کمی سے 79,944 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 تفصیلا ت کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا۔ ایک موقع پر انڈیکس80,321پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا تھا۔ بعدازاں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 25500پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 51پوائنٹس کی کمی سے 51006 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ حصص کی مالیت 20.92 ارب روپے سے بڑھ کر 23.48 ارب روپے ہوگئی۔ مجموعی طورپر444 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 155 کے بھاؤ میں اضافہ، 245 میں کمی اور44میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں