ہفتہ رفتہ :روئی کے بھاؤ میں استحکام ،کاروباری حجم بہتر رہا

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔
کاروباری حجم بہتر رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز خریداری میں دلچسپی لے رہی ہیں جب کہ بارشوں کی وجہ سے اور زیادہ موئچر کی وجہ سے کئی جننگ فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں۔ دوسری جانب امریکا سے اچھی کوالٹی کی Recape روئی کی درآمد میں ملز دلچسپی لے رہی ہیں۔ روئی کے درآمدی ایجنٹوں نے بتایا کہ نیویارک کے بھاؤ میں کمی ہونے کی وجہ سے ملز کے بڑے گروپوں نے تقریبا ً 5 ہزار ٹن کاٹن کے درآمدی معاہدے کرلیے ۔ تقریبا ً 74 تا 75 امریکن سینٹ کے حساب سے روئی پاکستانی روپے میں کوالٹی کے حساب سے تقریبا ً16500 تا 17500 روپے کے لگ بھگ پڑے گی ۔ ادھر کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے 300روپے کی کمی کرکے فی من 18300روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔