زرعی مشینری وآلات کی درآمدات میں120فیصد اضافہ

زرعی مشینری وآلات کی  درآمدات میں120فیصد اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی)زرعی مشینری وآلات کی درآمدات میں120فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات پر82 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔۔

جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 120 فیصدزیادہ ہے ، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات پر37 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مئی میں زرعی مشینری وآلات کی درآمدات کاحجم 13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں8ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 13 ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں