ہیم ٹیکسٹائل میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

 ہیم ٹیکسٹائل میں شرکت  کیلئے درخواستیں طلب

کراچی(این این آئی)ہیم ٹیکسٹل 14 سے 17 جنوری 2025 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی۔

عالمی نمائش میں  پاکستان سرکاری سطح پرقومی پویلین قائم کرے گا جس میں پاکستان کی ہوم ٹیکسٹل فیبرک، پراسیسنگ اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ٹڈاپ نے ہوم ٹیکسٹل کے سب سے بڑے عالمی میلے ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایکسپورٹرز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں جو 30 جولائی 2024 تک وصول کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں