شرح سود میں چار فیصد کمی کی جائے، گوہراعجاز کا مطالبہ

شرح سود میں چار فیصد کمی کی جائے، گوہراعجاز کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے اندر سود کی شرح کو 9 فیصد تک لانے کا ہدف بنانا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی، اب اگلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح کو 4 فیصد کم کرنا چاہیے، رواں سال تک شرح سود 9 فیصد تک کا ہدف ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری بینکوں کی جمع پونجی سے نکل کرکاروبار میں منتقل ہوسکے گی، تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے ہرشعبے کیلئے 10 سالہ اقتصادی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہماری ترقی مزید اندرونی اور بیرونی قرضے لینے میں نہیں ہے ۔گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی نرخ کو تمام صارفین کیلئے 25 روپے فی یونٹ تک لانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں