مرکنٹائل ایکسچینج میں 40ارب کے 31072سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 40ارب روپے کے سودے ہوئے ۔
گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد31072رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.935 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.598ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.662 ارب روپے اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.253ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔