تاجر برادری کا ملکی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ،احسن ظفر بختاوری

 تاجر برادری کا ملکی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ،احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ہر ملک میں معاشی ترقی کے لیے ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

 ،اسی طرح ہمارے ملک میں صنعت کار اور کاروباری رہنما معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،میرے دور میں اسلام آباد چیمبر نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی ایٹ مرکز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں