ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(این این آئی) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدن حاصل کی ۔۔

جو قابل ستائش ہے ۔ایس آئی ایف سی زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ اورعالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں کلیدی کردار ادا کررہاہے ۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔مالی سال 2024کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جس کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے ۔یہ سنگِ میل زرعی شعبے کی نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کیلئے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں