جے ایس بینک کو بعدازٹیکس منافع میں 34 فیصد اضافہ
کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک نے 30 ستمبر، 2024 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے عرصے کیلئے اپنی مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔
اس عرصے کے دوران جے ایس بینک نے 6.21 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو33 فیصد اضافہ ہے اور بعد از ٹیکس منافع 3.10 ارب روپے رہا جو 34 فیصد اضافہ ہے ۔اس دوران بینک کی فی حصص آمدنی روپے 1.51 رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 1.63 روپے تھی۔ یہ فرق موجودہ مدت میں حصص کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ہے ۔مربوط بنیاد پر جے ایس بینک کا قبل از ٹیکس منافع اے ٹی آر میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ مبلغ 24.72 ارب روپے کا منافع 147 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو 83 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مالی سال 24 کے 9 ماہ میں فی حصص مجموعی آمدنی بڑھ کر 4.94 روپے ہوگئی۔اس سال کے اوائل میں بینک نے مجموعی ڈپازٹس میں نصف کھرب کا اہم سنگ میل بھی عبور کیا تھا ۔مجموعی بنیادوں پر جے ایس بینک نے مالی سال24کے 9 ماہ کے دوران کل ڈپازٹس 1.07 ٹریلین روپے کی سطح پر بند کیے ۔جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او، باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہماری ترقی کا عزم ہمارے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھنے اور پورا کرنے پر مبنی ہے۔