اسٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس پہلی بار 94ہزار کی حد عبور کرلیا

اسٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس پہلی بار 94ہزار کی حد عبور کرلیا

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔100 انڈیکس پہلی بار 94ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 20 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ،تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93ہزار 600کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 120 کھرب روپے سے تجاوز کر گیاجبکہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک ماہرین رواں ماہ کے دوران انڈیکس1لاکھ پوائنٹس عبور کرجانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔اسٹاک ایکس چینج ماہرین کہتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اسٹاک ایکس چینج ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہوگااور انویسٹرز کو اسٹاک ایکسچینج کا نیا دوراسی ماہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ شرح سود میں حالیہ کمی اور دسمبر میں آ نے والی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید کم ہونے کے امکانات پر سرمایہ کاری مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کی خواہش ،ترسیلات زر میں اضافہ اور ٓ ئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں قرضے کی اگلی قسط میں مثبت پیش رفت کی امید نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو متحرک کر دیا، نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اسٹاک مارکیٹ پرکشش بنتی جا رہی ہے ،اب پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسٹاک مارکیٹ سے بھاری منافع حاصل کر سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں