ٹائرز کی پیداوار کیلئے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز
کراچی (دنیا نیوز )پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز ہوگیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بڑھتا ہوا کردار ہے۔۔
بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اورمقامی بینکوں کی جانب سے آرمسٹرانگ زیڈ ای پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں 50.2 ملین ڈالر تک کی مساوی سرمایہ کاری ہے ،یہ منصوبہ مقامی ٹائروں کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے سندھ کے علاقے ،گھارو میں قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کے ذریعے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے ،1800 سے زائد ملازمتیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے شعبے کی مسابقت میں اضافہ ہوا۔پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی معیار کی ٹائروں کا تعارف اور سستی، معیاری مصنوعات کی فراہمی کا آغاز ہوگیا،عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھتا ہوا تعاون خوش آئند ہے ۔مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات پر انحصار کم اور غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔