ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 53200روپے اضافہ

ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 53200روپے اضافہ

کراچی(این این آئی)پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت 53 ہزار 200 روپے بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے تھی

 جو دسمبر 2024 تک مہنگا ہوکر ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہوگئی۔سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں