کپاس پیداکرنے والے ممالک میں پاکستان کاساتواں نمبر

 کپاس پیداکرنے والے ممالک میں پاکستان کاساتواں نمبر

فیصل آباد (آئی این پی)ناقص منصو بہ بندی اور منفی موسمی حالات کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا جس سے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ معروف امریکی زرعی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر(یو ایس ڈی اے )کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق چین ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیابھر میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں کاٹن ایئر2022-23 کے دوران مجموعی طور پر2کروڑ85لاکھ روئی کی بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کے بعد بھارت میں 2کروڑ 55 لاکھ،امر یکا میں 1کروڑ46لاکھ80ہزار،برازیل میں1کروڑ33لاکھ،آسٹریلیا میں50لاکھ،ترکی میں 49لاکھ جبکہ پاکستان میں اس سال صرف 39لاکھ روئی کی بیلز(480 پاؤنڈ)پیدا ہونے کی توقع ہے جو دنیا بھر میں کپاس کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں