نئے سال میں متعددداخلی وخارجی چیلنجز درپیش،میاں زاہد
کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سال 2025 میں پاکستان کومتعدد اہم داخلی اور خارجی چیلنجزکا سامنا کرنا پڑے گا۔۔
ان چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قوم کونہ صرف متحد ہونا پڑے گا بلکہ اپنے قومی دفاعی اداروں سے بھرپورتعاون کرنا ہوگا، اگرایسا نہ ہوا تونقصان ہوسکتا ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال میں پاکستان کواندرونی محاذپرسیاسی عدم استحکام، دہشت گردی اوراقتصادی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ سوشل میڈیا پرملک دشمن سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ شرح سود میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے مگرعوام تک اسکے اثرات فی الحال منتقل نہیں ہورہے ہیں۔ افراط زرمیں کمی کا بجا طور پرکریڈٹ لیا جا رہا ہے مگرضرورت کی کوئی چیزسستی نہیں ہو سکی ہے بلکہ بہت سی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی،ان معاملات کا نوٹس لے کرانہیں حل کیا جائے۔