پی ایم آئی کا ابوظہبی میں اپنے دسویں ٹیکنوویشن ایونٹ کا انعقاد
کراچی (بزنس ڈیسک) ابوظہبی میں فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی) کی جانب سے اپنے دسویں \'ٹیکنوویشن\' ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے سگریٹ سے پاک مستقبل پر گفتگو کی۔
ایونٹ میں سگریٹ کے کم نقصان دہ متبادل مصنوعات پر بات ہوئی اور ایسی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا جو جدت کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثر ڈال سکیں ۔ فلپ مورس کے منیجنگ ڈائریکٹر علی تاکیش نے کہا کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کے ذریعے سگریٹ نوشی کے نقصانات جلد کم کرنا چاہتے ہیں۔