اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،123ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کامثبت آغاز ہوا۔ 100انڈیکس 1055 پوائنٹس یا 0.96 فیصد اضافے سے 111377 پوائنٹس پر بند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 123۔۔ارب روپے کا منافع ہوا
جبکہ 46فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کور کاآغاز مثبت زون میں ہوا، فرٹیلائزر اور بینکوں کے مثبت مالیاتی نتائج اسٹاک ایکسچینج کو ریکور کرگئے ۔کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی بدولت ایک موقع پر 100 انڈیکس111622پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے سے 34797 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 620پوائنٹس اضافے سے 69157 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3066پوائنٹس کے اضافے سے 166701 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 39فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 41کروڑ 51لاکھ 60ہزار 931 حصص کے سودے ہوئے ۔