8ماہ:خام تیل کی درآمدات میں 7فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران خام تیل کی درآمدات پر3.56ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو 7فیصدزیادہ ہے ۔فروری میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے۔