سیلز ٹیکس فارم میں ترامیم،فائلنگ کی توسیع کا مطالبہ

 سیلز ٹیکس فارم میں ترامیم،فائلنگ کی توسیع کا مطالبہ

کراچی (بزنس رپورٹر )کراچی کی کاروباری برادری کو ایک نئے بحران کا سامنا ہے ۔ سیلز ٹیکس فارم میں ایسی خامیاں ہیں جو صنعتوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسی تناظر میں کراچی چیمبر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں فارم میں ضروری ترامیم اور فائلنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔یہ خط 27 مارچ 2025 کو تحریر کیا گیا، جو اس سے قبل 20 مارچ کو بھیجے گئے خط کا تسلسل ہے کراچی چیمبر نے اپنے مراسلے میں واضح کیا کہ موجودہ سیلز ٹیکس فارم میں اسٹاک کی پیمائش کیلئے صرف کلوگرام کو بطور یونٹ تسلیم کیا گیا ہے جبکہ کئی صنعتوں کیلئے کلوگرام میں پیمائش ممکن ہی نہیں اس مسئلے کے باعث کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور ایف بی آر کی جانب سے اب تک کوئی اصلاحی اقدام نہیں کیا گیا ۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ سوال نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر کے کاروباری طبقے کے لیے تشویش کا باعث بن چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں