ایس ای سی پی : فنڈ منیجر رپورٹس میں مزید جامع انکشافی تقاضے متعارف

کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنیوں کے فنڈمنیجررپورٹس میں مزید جامع انکشافی تقاضے متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور اجتماعی سرمایہ کاری اسکیموں کے سرمایہ کاروں اور یونٹ ہولڈرز کو بہتر معلومات پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے ۔کمیشن کے مطابق کلیدی بہتریوں میں خالص اثاثوں کے فیصد کے طور پر اصل اخراجات کی تفصیل، قابل اطلاق سیلز لوڈز، ماہانہ پورٹ فولیو ٹرن اوور ریشوز، رسک ایڈجسٹڈ ریٹرن، ییلڈ ٹو میچورٹی، موڈیفائیڈ ڈوریشن، میکالے ڈوریشن، بیٹا اور سٹینڈرڈ ڈیوی ایشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، فنڈمنیجررپورٹ میں بینچ مارک اور کمٹڈ ریٹرنز کا تقابلی تجزیہ بھی شامل کرنا لازمی ہوگا۔