خلیجی ممالک میں ویزے کی مشکلات، خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی(آئی این پی)ایف پی سی سی آئی نے خلیجی ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزوں میں مشکلات کے حوالے سے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
سینئر نائب صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ ورکرزکوویزوں میں مشکلات سے ترسیلات زرمیں کمی ہوگی، رواں برس ترسیلات زر میں 20 سے 25 فیصد کمی ہوگی۔اپنے بیان میںان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزہ ملنے کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے ، خلیجی ممالک نے یقین دہانی کرائی تھی فیڈریشن کے لیٹر پر ورکرز کو ویزے ملیں گے ۔ا نہوں نے بتایا کہ صورتحال یہ ہے کہ فیڈریشن کے لیٹر پر بھی 50 فیصد ویزے مسترد ہو رہے ہیں، 8 مہینوں میں ایکسپورٹ 22 ارب ڈالر اور امپورٹ 37 ارب ڈالر رہی۔ اتنا بڑا تجارتی خسارہ ترسیلات زر سے پورا ہو رہا ہے ، رواں برس لیبر ویزوں میں مسائل سے معیشت کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے ، وزارت خارجہ امور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلے پر فوری قابو پائے۔