رئیل اسٹیٹ شعبہ جلد تیزی کی جانب گامزن ہوگا، ماہرین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2 سال کی خرابی معاشی حالات کے بعد جلد تیزی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوگا۔۔۔
کیونکہ تمام معاشی اشاریے معاشی استحکام کو ظاہر کررہے ہیں اور بیرون ملک سے آنے والے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بھی اس کو ظاہر کرتا ہے۔ تجارتی بینکوں کی جانب سے بچت پر ادا کیا جانے والا منافع پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی کے باعث کم ہوگیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی لگتا ہے کہ اپنی انتہائی سطح کو چھوچکی ہے۔