چینی وفد کی کاروباری تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی

چینی وفد کی کاروباری تعاون  کو فروغ دینے میں دلچسپی

اسلام آباد(آئی این پی)ہانگ کانگ شانڈونگ چیمبر کے ایک اعلیٰ سطح 10 رکنی وفد نے جمعہ کو اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی سے ملاقات کے دوران چینی وفد نے کاروباری تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی نمائندوں نے پاکستان کو ایک امید افزا مارکیٹ قرار دیا اور باہمی فائدے کیلئے اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کی جانب سے مہمان نوازی اور تعاون کی تعریف کی اور کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں