کپاس کی پیداوار میں کمی سے ٹیکسٹائل سیکٹر شدید متاثر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ اور ایف پی سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی۔۔۔
اور کاروباری لاگت میں مستقل اضافے نے ملک کے سب سے بڑے صنعتی شعبے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متاثر کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور ٹیکس کی موجودہ شرح پر کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اسپننگ یونٹس بند ہورہے ہیں جبکہ پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔